گلوکارطاہر عباس اپنے نیو سونگ کی مقبولیت پر بے حد خوش

نیو سونگ”روگ میری زندگی نوں“کو سوچ سے بڑھ کر پزیرائی ملی،طاہر عباس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 15:14

گلوکارطاہر عباس اپنے نیو سونگ کی مقبولیت پر بے حد خوش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) گلوکارطاہر عباس اپنے نیو سونگ کی مقبولیت پر بے حد خوش،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار طاہر عباس نے گزشتہ روز اپنا نیا پنجابی سونگ ”روگ میری زندگی نوں“سوشل میڈیا کے ست رنگ نیوز یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جسے شائقین بے پنا ہ پسند کر رہے ہیں ،طاہر عباس نے اپنے نیو سونگ”روگ میری زندگی نوں“کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ نیو سونگ کو سوچ سے بڑھ کر پزیرائی ملی ہے جس پر دل خوش ہو گیا اور حوصلہ بلند ہوا۔