کویتی باشندہ بیوی کے خوف سے کورونا کا مریض بن گیا
کویتی شہری نے وزارت صحت سے کہا کہ وہ ایران سے ہو کر آیا ہے، اسے بھرپور یقین ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہے، اس لیے اسے پندرہ دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے
محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 15:33
(جاری ہے)
جس کے بعد اس کے بیرون ملک سفر کی ہسٹری چیک کی گئی تو پتا چلا کہ یہ کویتی باشندہ اپنی پوری زندگی میں کبھی ایران نہیں گیا تھا ۔
کویتی شہری کو سرکاری اہلکاروں سے جھوٹ بولنے اور ان کا وقت ضائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے دوران اس سے جھوٹ بولنے کا سبب پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اُس کے اپنے بیوی سے تعلقات انتہائی خراب تھے۔ وہ بیوی کی وجہ سے اتنا تنگ آ چکا تھا کہ اس نے سوچا کہ خود کو مریض ظاہر کرتے ہوئے کم سے کم 15 دن کے لیے سکون سے ’قرنطینہ‘ میں بیوی سے دور گزار سکوں گا۔اس شخص کی بیوی سے بچنے کی خاطر یہ انوکھا بہانہ سازی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو چکی ہے۔ اور اس پر بہت سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت کی جانب سے بھی ایران جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے وہاں سے واپس آنے والوں کو 15 دن نگہداشت کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کورونا‘ کے وائرس کے ظاہر ہونے کی مدت 15 دن ہوتی ہے اس لیے ایسے افراد کو مذکورہ مخصوص مدت تک عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا جاتا کہ اگر ان میں وائرس ہو تو وہ دوسروں تک منتقل نہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.