ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سماج دشمن عناصروں کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 17:37

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سماج دشمن عناصروں کیخلاف کاروائیاں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،۔فیاض احمد اے ایس آئی تھانہ صدر جہلم نے دوران گشت دوکاندار راجہ احمد خان ولد محمدمالک سکنہ پنڈرتوال جہلم سے44عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

۔صداقت علی ٹی اے ایس آئی تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم تنویر حسین ولد منظور حسین سکنہ محلہ چشتیاں جہلم سے133گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔ مناظر حسین اے ایس آئی تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزمان نواز ، عدیل ،اقبال ،اعجاز اور ابوہریرہ کو پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :