ڈپٹی کمشنر جہلم کاتحصیل دفتر دینہ کا اچانک دورہ ، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 17:44

ڈپٹی کمشنر جہلم کاتحصیل دفتر دینہ کا اچانک دورہ ، شہریوں کو درپیش مسائل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل دفتر دینہ کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری کیلئے تحصیلدار کو ہدایت جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق انہوں نے تحصیل دینہ میں قائم تحصیل سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی، حاضری پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے انہوں نے دفتر میں لگے سائن بورڈز کی صفائی کروانے اور اپ ڈیٹ کرنے کا کہا۔

اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت تحصیل کمپلیکس دینہ میں صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ریکارڈ روم، رجسٹری برانچ اور دیگر برانچز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار دینہ شیخ جمیل اور دیگر افسران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں آنے والے سائلین کو میریٹ کی بنیاد پر رجسٹریاں جاری کی جائیں اور اراضی کے ریکارڈ کا اندراج ہر صورت اپ تو ڈیٹ رکھیں۔

انہوں نے ریکارڈ رجسٹر بھی دیکھا ،ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود شہریوں سے مسائل سنے اور فوری ازالہ کروانے کے لئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا ہے کہ ریونیو کے معاملات کی شکایات ڈی سی دفتر میں درج کروائی جا سکتی ہیں، میریٹ اور شفاف نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :