وزیر اعظم عمران خان کی قطر کے امیرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف

جمعرات 27 فروری 2020 18:28

وزیر اعظم عمران خان کی قطر کے امیرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے جمعرات کو یہاں قطر کے دیوان امیری میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچے تو وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے ان کا اور وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔