لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،9مطلوب ملزمان گرفتار ،منشیا ت برآمد

جمعرات 27 فروری 2020 19:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے اغوا اور ڈکیتیوں کے سنگین نوعیت کے پانچ سے زائد مقدمات میں اشتہاری دو ملزمان لونگ جویو اور اسداللہ عرف فوجی عمرانی کو، حیدری پولیس نے دوران چیکنگ لہر کالونی سے دو ملزمان محمدعلی اور راجا شیخ کو چرس سمیت، علی گوہرآباد پولیس نے دو روپوش ملزمان محبوب جتوئی اور صدام جتوئی کو، دڑی پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے میں روپوش ملزم سکندر جاگیرانی کو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے اشتہاری ملزم ریاض جلبانی کو اور سول لائین پولیس نے دوران چیکنگ گھنٹی فاٹک سے ملزم ممتاز جوکیو کو شراب کی آٹھہ بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :