یونیورسٹی جامشورو میں موٹروے پولیس کے اشتراک سے "روڈ سیفٹی" عنوان سے سیمینار

جمعرات 27 فروری 2020 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں موٹروے پولیس کے اشتراک سے "روڈ سیفٹی" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر میمن،موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر توفیق احمد قریشی،آپریشن آفیسرہوش محمد، انسپکٹر راشد احمد سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

موٹروے پولیس سیکٹر N-55 پیٹارو کے افسران کی جانب سے اسٹوڈنٹ کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راشد سوڈر نے کہاانسان کے لیے احتیاط لازمی ہے۔ روڈ کراس کرتے وقت لازمی احتیاط کریں۔چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد میمن کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا خوش آئین ہے، اس سے حادثات میں کمی آ سکتی ہے، طلبہ کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمن آفیسر پیٹارو انسپکٹر توفیق احمد قریشی نے کہا طلبہ موٹروے پولیس کا ساتھ دیں تو حادثات میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے ہم ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور سیکٹر کمانڈر اشتیاق آرائیں کی ہدایات پر آئے روز کہیں نہ کہیں اس طرح کے روڈ سیفٹی پروگرامز کرتے رہتے ہیں تاکہ رونما ہونے والے روڈ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔اور عوام الناس میں احساس ذمہ داری پیدا ہو۔آپریشن آفیسر پٹارو انسپکٹر ہوش محمد کا کہنا تھا موٹر سائیکل چلاتے وقت ھیلمنٹ لازمی طور پر پہنیں یہ ہماری اور ہماری فیملی کی سیفٹی ہے۔#

متعلقہ عنوان :