حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں، سینیٹر سراج الحق
حکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ،حکومت کی غفلت اور لا پرواہی سے کرونا وائرس کراچی پہنچ گیا،تقریب تقسیم انعا مات سے خطاب
جمعرات 27 فروری 2020 23:21
(جاری ہے)
ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں جے ائی یوتھ کے زیر اہتمام سیرت نبی کوئز مقا بلوں کے بڑی تقریب تقسیم انعا مات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جے ائی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل، جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری ، جے ائی یوتھ لویر دیر کے صدر فاروق حمید اللہ ، مشتاق احمد ، نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ، سابق ایم این اے صاحب زادہ یعقوب خان ، سابق صوبا ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ، سید نورالوہاب با چا بھی موجود تھے سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اس کے لئے ہماری بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں نے لاکھوں کی تعداد میںجا نوں کی نذرانے پیش کئے لیکن بد قسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورا نہیں ہوئے اور حکمران ملک کی جغرا فیائی حدود کا بھی تحفظ نہ کرسکے اور بنگلہ دیش ہم سے جدا ہوا انھوں نے کہا کہ انگریز تو یہاں سے چلے گئے لیکن ملک پر انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والوں کے پڑ پوتوں کی حکومتیں چلی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک پر شوگر اور آٹا مافیا کی حکومت ہے اور ملک پر سا نپ اور بچھوںکی شکل میں حکمران مسلط ہیں انھوں نے کہا کہ ملک لنگر خانوں سے نہیں کار خانوں او رکا روبار سے ہی چلا یا جاسکتا ہے ملک کو لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے کوئی اقدا مات نہیں اٹھائے اور حکومت کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے کرونا وائرس کے دو کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جس کی وجہ سے بلوچستان او رکراچی میں تعلیمی ادریں بھی بند کر دئے گئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کے مساجد، مکانات ، اور دکانیں جلائے جارہے ہیں لیکن پوری دنیا اس ظلم پر خاموش ہے انھوں نے مطا لبہ کیا کہ بھارت کے حوالے سے فوری طور پر او ائی سی کا اجلاس بلا یا جائے انھوں نے کہا کہ ملک مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور جماعت اسلامی ہی مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ ساری دنیا سے سود کا خاتمہ کیا گیا ہے لیکن پاکستان میں شرح سود میں13.25 فیصد تک اضافہ کیا گیا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ملک چلا یا نہیں جاسکتا حکومت نے گندم کو سستی قیمت پر فروخت کرکے پھر مہنگی داموں خرید ی ۔
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.