پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے

وائس چیئرمین واسا کا 27فروری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے،ہمارے گھر میں گھسنے کی جو بھی کوشش کرے گا ،اس کا انجام وہی ہوگا جو 27فروری 2019ء کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا، انہوں نے یہ باتیں 27فروری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں کا قائل ہے، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو 27فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے،پاک فوج نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ رہا کر کے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیااور بڑے ظرف کی مثال قائم کی، ہماری مسلح افواج دشمن کے مذموم ارادوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے ہر وقت تیار اورپاکستانی عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں،شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ آج کا دن افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن اور سرحدوں کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء و غازیوںکے نام ہے۔

متعلقہ عنوان :