جاپانی خاتون خانہ کے حقیقت سے قریب تر بلی کی شکل کے بنائے گئے ہینڈبیگ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 فروری 2020 23:54

جاپانی خاتون خانہ  کے حقیقت سے قریب تر بلی کی شکل کے بنائے گئے  ہینڈبیگ

ایک جاپانی خاتون خانہ اور شوقیہ ڈیزائنر  ، پیکو،  کو بچپن سے ہی  جانوروں کی نقلی کھالیں جمع کرنے کا شوق تھا۔اب وہ اپنے فارغ اوقات میں ان کھالوں سے بلی کی شکل کے ایسے بیگ بناتی ہے، جنہیں دیکھ کر حقیقی بلی کا گمان ہوتا ہے۔
پیکو کو انٹرنیٹ پر شہرت پانچ سال پہلے اس وقت ملی جب اُن کا تخلیق کیا ہوا ایک بیگ  جاپانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جلد ہی اُن کی شہرت جاپان سے باہر دوسرے ممالک میں بھی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اتنی زیادہ شہرت کے باوجود پیکو کو جلد ہی اعلان کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے تخلیق کردہ بیگ صرف جاپان میں ہی فروخت کریں گی اور کمیشن کے پراجیکٹ کو  کبھی کبھار ہی قبول کریں گی۔دو بچوں کی ماں پیکو نے اپنے وقت کا زیادہ حصہ اپنے بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا۔
2015ء میں  ایک جاپانی ویب سائٹ نے بتایا کہ پیکو نے اپنے بنائے ہوئے دو بیگز یاہو آکشنز پر 83 ہزار ین یا 700 ڈالر اور 66 ہزار ین یا 550 ڈالر میں فروخت کیے تھے۔

پیکو کے بنائے ہوئے چند فن پاروں کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :