مردہ قرار دئیے جانے کے دس گھنٹے بعد ہی خاتون زندہ ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 فروری 2020 23:54

مردہ قرار دئیے جانے کے دس گھنٹے بعد ہی خاتون زندہ ہوگئی

پچھلے ہفتے یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک 83 سالہ خاتون کو گھر پر پولیس اور طبی عملے دونوں نے مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد گھر والے اُن کی تجہیز و تکفین کی تیاری کرنے لگے تاہم دس گھنٹوں بعد ہی خاتون میں زندگی کے آثار نظر آنے لگے اور جلد ہی وہ مکمل طور پر صحت مند ہو گئیں۔
یوکرین کے ٹاؤن ستریزہاوکا سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ ریٹائر نرس  کسینیا ڈیڈوخ کا 17 فروری  کو  طبی عملے نے تین بار معائنہ کیا۔

معائنہ کرنے پر طبی عملے نے بتایا کہ بوڑھی خاتون کو جو شدید تکلیف ہے، یہ موت  وجہ سے ہے اس لیے انہیں ہسپتال لےجانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔کسینیا کے گھر والے اس پر رضامند ہوگئے۔اسی شام ڈاکٹروں کی پیش گوئی پوری ہوئی اور کیسنیا کا سانس رک گیا۔گھر والوں نے ایک بار پھر پولیس اور طبی عملے کو بلایا، جنہوں نے گھر آ کر کسینیا کی موت کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

موت کی تصدیق کرنے سے پہلے ڈاکٹروں نے اُن کا اچھی طرح معائنہ کیا، ای کے جی  کیا، جس میں ان کی دل کی دھڑکن بند ہی دکھائی دی۔ موت کی تصدیق ہونے کے بعد کسینیا کے گھر والے اُن کی تجہیز و تکفین کی تیاری کرنے لگے۔مقامی حکام کو بھی اُن کی موت کے سرٹیفیکیٹ  اور ایک گورکن کو بھی اُن کی قبر کی تیاری کا کہہ دیا گیا۔آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے  ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کر لی گئیں لیکن اسی شام خاتون کی بیٹی نے کچھ غیر معمولی چیزیں دیکھیں۔


اُن کی بیٹی ٹیٹیانا پوٹومچینکو نے بتایا کہ  شام کے ساڑھے سات بجے جب انہوں نے اپنی والدہ کا ماتھا چھوا تو  وہ گرم تھا۔اُن کی بغلیں بھی گرم تھیں، وہ زندہ تھیں۔اس کے بعد اُن کی موت کے سرٹیفیکیٹ کو منسوخ کر کے پھاڑ دیا گیا۔
رات  نو بجے کے  لگ بھگ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو ان میں بظاہر زندگی کی علامات نہیں تھیں لیکن  ڈاکٹروں کی کوششوں  سے وہ جلد ہی کوما سے باہر آ گئیں۔


کسینیا سے جب کوما  کی حالت کے تجرے کے بارے میں  پوچھا گیا  تو انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے جنت دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ  وہاں وہ اپنے والد سے ملیں انہیں محسوس کیا، اس کے بعد اُن کی آنکھ کھل گئی۔آنکھ کھلنے پر انہوں نے دیکھا تو سفید کپڑوں میں لوگ اُن پر جھکے ہوئے تھے۔کسینیا نے پہلے سوچا کہ  وہ فرشتے ہونگے لیکن وہ چونکہ نرس کے طور پر کام کرتی رہی تھیں اس لیے انہیں ڈاکٹروں کے طور پر پہچان لیا۔
یوکرین کے نیوز پورٹل کے ایس این کے مطابق کسینیا کو ایک ہفتے تک ہسپتال میں رکھنے کے بعد چھٹی دے گئی۔ اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :