فرانس نے آسیہ بی بی کو اعزازی شہریت دے دی

پیر س میں آسیہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی، میئر پیرس نے اعزازی شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 29 فروری 2020 13:21

فرانس نے آسیہ بی بی کو اعزازی شہریت دے دی
پیرس(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 فروری 2020ء ) آسیہ بی بی کو فرانس کی اعزازی شہریت دے دی گئی، فرانس کے صدر سے  آسیہ نے ملاقات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توہین مذہب پر رہائی پانے والی آسیہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں فرانس کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا ۔ اعزازی شہریت کا سرٹیفکیٹ پیرس کی میئر اپنے ہڈا لگو نے جاری کیا۔

یاد رہے اس سے قبل آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کی تھی ۔ عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو 2018 میں توہین مذہب کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بَری کرد یا تھا ۔ خاتون نے آر ٹی ایل ریڈیو کو انٹر یو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ گزشتہ ایک ماہ سے فرانس میں ہوں، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا سے فرانس پہلی بار سفر کرنے کے بعدا ن کا کہا کہ فرانس سے نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

میرا پہلا سفر بھی یہی سے شروع ہوا۔ واضح رہے اس سے قبل توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی آسیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے۔ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔

آسیہ بی بی نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ عدالت سے بری ہونے کے باوجود بھی ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔  آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بہن بھائیوں اور سسرالیوں کی یاد آتی ہے لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے ملک کی ثقافت، کھانوں اور چار موسموں کو یاد کرتی ہیں۔ آسیہ بی بی کا کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک دن چیزیں بدل جائیں گی اور وہ 58 سالہشوہر عاشق، 20 سالہ بیٹی ایشام اور 21 سالہ عائشہ جو معذور ہے کہ ہمراہ پاکستان جائیں گی۔