
کوئی نہیں جانتا کہ پوری کاؤنٹی کو بدبو دار کرنے والی یہ بو کہاں سے آرہی ہے
امین اکبر
ہفتہ 29 فروری 2020
23:55

پچھلے سال کے آخر سے اب تک ڈیلاویر کاؤنٹی، پنسلوینیا میں ایک سخت ناگوار بد بو آتی ہے اور ختم ہو جاتی ہے۔ ایسا وقفے وقفے سےہورہا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ سلفر کی طرح یہ بد بو کہاں سے آ رہی ہے۔
اکتوبر 2019ء میں آسٹن، پنسلوینیا کے لوگوں نے حکام کو ایک ناگوار بدبو کی شکایت کی۔نومبر میں ریڈلے ٹاؤن شپ کے رہائشیوں نے حکام کو بدبو کے بارے میں مطلع کیا۔
(جاری ہے)
حکام اپنی تحقیقات میں پتا چلانے کی کوشش کرر ہے ہیں کہ یہ بدبو ایک دم کیسے آ کر غائب ہو جاتی ہے۔جب یہ آتی ہے تو بہت مختصر وقت کے لیے ہوتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جیسے ہی کوئی بدبو کی رپورٹ کرتا ہے یہ غائب ہو چکی ہوتی ہے۔
ڈیلاوئیر کاؤنٹی کے علاقے سے بہت سی گیس اور تیل کی پائپ لائنیں گزرتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی ایک جگہ سے پائپ لائن لیک ہو تو اس کی بدبو پوری کاؤنٹی میں نہیں پھیل سکتی۔کئی ماہ گزرنے کے باوجود حکام ابھی تک اس بدبو کا ماخذ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.