ھ*عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی امور پر غور

اتوار 1 مارچ 2020 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ارباب ہاوس میں زیر صدارت صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی منعقد ہوا اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی امور پر غور وخوض ہوااجلاس میں افغان امن معاہدے کو خوش آئند عمل اور اس پر افغان عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ طویل خانہ جنگی کشت وخون برادر کشی سے بیزار افغان عوام امن کے متلاشی ہے دیر آید درست آید کے مصداق کے طور پر دنیا اور باالخصوص خطے اور پڑوسی ممالک آزاد جمہوری مستحکم افغانستان کی خودمختاری سالمیت ترقی وخوشحالی کے لئے نیک نیتی سے اقدامات کو یقینی بنائیں اجلاس میں باچاخان مرکز میں منعقدہ پشتون قومی جرگہ کو پشتونوں کو درپیش قومی معاشی مسائل کے حل میں معاون ومددگار ثابت ہو گا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ماضی کی طرح باچاخان مرکز اب بھی امن کے قیام بھائی بندی ترقی وخوشحالی کے لئے قومی فریضہ سرا نجام دیتا رہے گا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور وخوض ہوا اور اس عہد اظہار کیا گیا کہ فعال ومنظم تنظیم ہی کے ذریعے اکابرین کے متعین کردہ اہدف کے حصول کو ممکن بنایاجاسکتا ہے اجلاس میں قلعہ عبداللہ اور ہرنائی میں عظیم الشان اجتماعات منعقد کرنے پر تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی گئیں علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ مرکزی عہدیداران پارلیمانی پارٹی ضلعی صدور جنرل سیکرٹریزا اجلاس آج صبح 10 بجے ارباب ہاوس میں منعقد ہوگا۔