مارچ کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مارچ 2020 22:30

مارچ کے بارے میں چند دلچسپ  حقائق

سال کے تیسرے مہینے مارچ کے حوالے سے یہ  چند دلچسپ حقائق آپ کی معلومات  میں اضافہ کا باعث ہونگے۔
•    قدیم رومی کیلنڈر میں  سال دس ماہ کا ہوتا تھا اور مارچ کے مہینے سے شروع ہوتا تھا۔
•    رومی کیلنڈر میں ایک دن Ides of March کا ہوتا تھا۔ یہ دن 15 مارچ کا ہوتا تھا۔ یہ دن قرض اتارنے کی حتمی تاریخ ہوتا تھا۔ جولیس سیزر کا قتل بھی اسی دن ہوا۔
•    جنوبی نصف کرے میں مارچ  موسم کے لحاظ سے ستمبر کے برابر ہوتا ہے۔


•    ہر سال مارچ اور جون ہفتے کے ایک ہی دن ختم ہوتے ہیں۔
•    مارچ کے مہینے میں جانور سرما کی نیند سے بیدار ہونا شروع ہوتے ہیں۔
•    مارچ کا نام مارس کے نام پر رکھا گیا ہے، جو جنگ کا دیوتا  تھا۔
•    اعتدال ربیعی (Vernal Equinox) ہر سال 20 یا 21 مارچ کو ہوتا ہےاس دن سورج خط استوا کے اوپر ہوتا ہے ، جس کے باعث دن اور رات برابر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


•    شماریاتی لحاظ سے امریکا میں مارچ کے مہینے میں ملازموں کی پروڈکشن بہت کم ہوجاتی ہے۔ یہ مہینا  این بی اے  کا سیزن ہوتا ہے ، جس کے باعث کچھ کمپنیوں کی 1.9 ارب ڈالر کی تنخواہیں ضائع چلی جاتی ہے، کیونکہ مزدور  کام کے اوقات میں کام سے زیادہ این بی اے گیمز پر شرطیں لگانے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔
•    قدیم زمانے میں سرما  کی وجہ سے روکی گئی فوجی مہمات مارچ میں دوبارہ شروع کی  جاتی تھیں۔
•    مارچMedically Aware and Responsible Citizens of Hyderabad کا بھی مخفف ہے۔

متعلقہ عنوان :