
آنکھوں کو سیاہ رنگ سے رنگنے والی خاتون کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی
امین اکبر
اتوار 1 مارچ 2020
22:30

الیکسانڈرا ساڈوسکا کی المناک کہانی چار سال پہلے شروع ہوئی۔مغربی پولینڈ کے شہر وراتسواف سے تعلق رکھنے والی الیکسانڈرا نے اپنی آنکھوں کے ڈیلوں کو سیاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے انٹرنیٹ پر تلاش کیا تو انہیں وارسا سے تعلق رکھنے والا ایک ٹیٹو آرٹسٹ ملا جو اُن کی آنکھوں کو رنگنے پر رضامند ہوگیا۔یہ ٹیٹو آرٹسٹ پولینڈ میں کافی مقبول تھا لیکن انہیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ آنکھوں کو رنگنے کا عمل کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
(جاری ہے)
2015ء میں پولینڈ کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹیٹو آرٹسٹ نے مبینہ طور پر الیکسانڈرا کی دائیں آنکھ میں گہرائی تک سوئی داخل کر دی تھی، جس کی وجہ سے اُن کی دائیں آنکھ جلد ہی مکمل طور پر خراب ہوگئی۔اُن کی بائیں آنکھ میں سوئی زیادہ گہرائی تک نہیں گئی ، اس لیے انہیں اس آنکھ سے کسی حد تک نظر آتا ہے۔
وہ بائیں آنکھ سے دیکھ تو سکتی ہے البتہ انہیں پہلے کی طرح واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا۔ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے اُن کی آنکھ کو مستقبل میں ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان کا پتا چلایا جا سکے۔حال ہی میں ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اُن کی بائیں آنکھ بھی زیادہ بہتر نہیں، اُن کی بائیں آنکھ میں رنگ سفیدہ چشم میں زیادہ اندر تک نہیں گیاتھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے مستقبل میں آنکھ کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا پتا چلایا جا سکے۔
2015ء میں الیکسانڈرا نے اپنی دائیں آنکھ کی بینائی کو بچانے کے لیے کئی آپریشن کرائے لیکن یہ ناکام ہوئے۔ڈاکٹروں نے انہیں بائیں آنکھ کی بینائی کو بھی زیادہ دیر تک چلنے کی امید نہیں دلائی۔
برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیٹو آرٹسٹ نے جلد پر استعمال ہونے والی سیاہی آنکھوں میں داخل کی، جس کی وجہ سے الیکسانڈرا کی بینائی چلی گئی۔اخبار کے مطابق الیکسانڈرا نے یہ پروسیجر پولینڈ کے ریپر پوپیک کی نقل میں کرایا تھا لیکن پولش میڈیا نے اس کی تردید کی ہے
الیکسانڈرا نے اپنی آنکھیں خراب کرنے پر ٹیٹو آرٹسٹ پر مقدمہ کر دیا تھا۔ غیر ارادی طور پر ایک خاتون کو معذور کرنے پر ٹیٹو آرٹسٹ تین سال کے لیے جیل چلا گیا۔ٹیٹو آرٹسٹ پر اس کے مبینہ جرم کے حوالے سے ایک مقدمہ اور کیا گیا ہے، جس کی سماعت جلد ہی متوقع ہے ۔ایک آنکھ سے نابینا ہونے کے باوجود الیکسانڈرا کو اپنے آنکھ رنگوانے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انہیں بس غلط آدمی کے انتخاب پر افسوس ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.