کورونا کی ویکسین جلد چاہئے، امریکی صدر ڈاکٹر سے الجھ پڑے

ویکیسن بنانے میں ایک سال لگے گا ،ڈاکٹرزکا مکالمہ،چند ماہ میں چاہیے،ٹرمپ کی گفتگو

منگل 3 مارچ 2020 13:10

کورونا کی ویکسین جلد چاہئے، امریکی صدر ڈاکٹر سے الجھ پڑے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) کورونا وائرس سے امریکا میں ابتک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ ایسے میں وائرس کو قابو کرنے کے لئے امریکی حکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی فارماسیوٹیکل اور بائیوٹیک کمپنیوں کے سربراہوں سے میٹنگ ہوئی جس میں کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات اور ویکسین سے متعلق غور کیا گیا۔ اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے نمٹنے کے امریکی ماہر ڈاکٹر ٹونی سیالجھ پڑے۔ڈاکٹر ٹونی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکیسن بنانے میں ایک سال لگے گا جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ویکسین چند ماہ میں چاہیے۔