نیب نے بڑے کیس میں پلی بارگین شروع کردی

ملک ریاض کے داماد ملک زین کے ساتھ پلی بارگین کے لئے طریقہ کار طے کرلیا گیا ۔ نیب

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 3 مارچ 2020 13:05

نیب نے بڑے کیس میں پلی بارگین شروع کردی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 03 مارچ 2020ء ) نیب نے بڑے کیس ملک ریاض کے داماد کے ساتھ پلی بارگین شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب (قومی احتساب بیورو ) نے احتساب عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملک ریاض کے داماد زین ملک کے ساتھ پلی بارگین کاآغاز کردیا گیا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ مختلف کیسز مین پلی بارگین کیلئے طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور فریال تالپور اور زین ملک جعلی اکاونٹ کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکورٹر سمیت لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ سابق صدر کے وکیل کی جانب سے آصف زرداری کی علالت کے باعث حاضری سی ا ستثنیٰ کی اپیل عدالت نے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ  ملک زین کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست دی گئی ۔

جس پر کام شروع کر دیا ہے۔عدالت کے انور مجید سے متعلق استفسار پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم گرفتار ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے سے فرد جرم عائد کی جائے۔ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس پر کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پلی بارگین اپنے آخری مراحل میں رک گئی ۔ ملک ریاض کے داماد زین ملک نے نیب کو 4 مختلف کیسز میں پلی بارگین کی پیشکش کی تھی جس کے بعد اس کا عمل جاری تھا۔

جن کیسز میں پلی بارگین کی درخواست کی گئی تھیں ان میں بحریہ آئیکون، پنک ریزیڈنسی، بحریہ ٹاون راولپنڈی اور گالف سٹی مری سے متعلق ہیں۔ان تمام کیسز میں نیب اور زین ملک کے مابین پلی بارگین ہونی تھی جسے دونوں فریقین کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔زین ملک چاہتے ہیں کہ پراپرٹی کی قیمت ڈپٹی کمشر کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق لگائے جائیں جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ قیمت کا تعین ہم مارکیٹ کی قیمت کے مطابق کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین میں اس بات پر اکتفا نہ ہونے پر پلی بارگین کو روک دیا گیا ۔ تاہم اب یہ تمام خدشات دور ہوگئے ۔ نیب نے احتساب عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ زین ملک کے ساتھ پلی بارگین کا آغاز ہوچکا اور اس پر نیب ہیڈ کواٹر میں کام جاری ہے۔