ٹریفک پولیس ضلع جہلم ویلی کی جانب سے ڈسڑکٹ ٹریفک انچارج شاکر مغل کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

منگل 3 مارچ 2020 16:07

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) ٹریفک پولیس ضلع جہلم ویلی کی جانب سے ڈسڑکٹ ٹریفک انچارج شاکر مغل کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد فرید خان،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعید ظفر عباسی،مرکزی وائس چیئرمین فاریسٹ فارسٹر گارڈ ایسوسی ایشن سردار شاہد حمید عباسی ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج راجہ امجد سینئر صحافی سید اسرار ہمدانی یوسف ہمدانی معروف ٹرانسپورٹر عباس علی شاہ سمیت ٹریفک پولیس کے اہلکاران و آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے شاکر مغل کی ہٹیاں بالا میں بطور ڈی ٹی آئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خوش اخلاقی سے ضلع جہلم ویلی کے اندر اپنی خدمات سرانجام دیں اور ٹریفک قوانین پر پابندی کروانے کے ساتھ ہٹیاں بالا کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا ان کی ضلع جہلم ویلی کی خدمات کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر شاکر مغل نے کہا کہ ہم ایک جگہ لوگ ہیں اگر ہم ٹریفک میں تو دوسرا بھائی تاجر ہے تیسرا ٹرانسپورٹر ہے ہم تمام لوگ ایک کمیونٹی کا حصہ ہیں ہم سب کی اپنی اپنی فیلڈ میں ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اپنے فیلڈ کے اندر معاشرے کی اصلاح احوال کے لیے کردار ادا کریں میں جہاں بھی ہٹیاں بالاکی عوام کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :