
کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا پراسرار مرض ،ڈرنے یا خوف میں مبتلا ہو نے کی ضرورت نہیں،شہبار حسین نقوی
ماہرین کے تجویز کردہ مشوروں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سرگودھا
منگل 3 مارچ 2020 16:52

(جاری ہے)
ہاتھ دھونے کیلئے صابن استعمال کریں۔
متاثرہ اوردیگربیرون ممالک کے مسافروں کو بخار،کھانسی یا سانس کی تکلیف کی صورت میں ان کا فوری طبی معائنہ کروائیں۔ عوام الناس کھانستے یا چھنکتے وقت رومال ‘ ٹشو پیپر یا کہنی سے منہ اور ناک ڈھانپ لیں ۔ ماسک کا استعمال صرف کھانسی یا فلو میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی ہدایت پر کریں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرونا کے بارے کیبل سمیت سوشل میڈیاکے تعاون کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیاہے اور ضلع بھر میں سٹیمر ‘ بینرز ‘ پینا فلیکس آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس ضمن میں پنجاب حکومت نے اس وائرس سے بچا? اور آگاہی کیلئے بھر پور مہم شروع کر دی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس وائرس کے خلاف مشترکہ اقدامات کیلئے برسر پیکار ہوجائیں ۔انہوں نے سول ڈیفنس ہال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے آگاہی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی طرح کرونا وائرس کو بھی ہم اجتماعی کوششوں سے ماربھگائیں گے جس کیلئے ہمیں اجتماعی کوششوں کی ضرور ت ہے ۔ انہوں نے بعض مفاد پرستوں کی طرف سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور ملکی مفادات کا نقصان پہنچانے والے عناصر کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ماہرین نے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ گھبرائیں نہیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ ہاتھ دھونے کیلئے صابن استعمال کریں۔متاثرہ اوردیگربیرون ممالک کے مسافروں کو بخار،کھانسی یا سانس کی تکلیف کی صورت میں ان کا فوری طبی معائنہ کروائیں۔ماسک کا استعمال صرف کھانسی یا فلو کے مریض کریں ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق دیہی مراکز صحت میں علیحدہ وارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ان مراکز میں تشخیص اور طبی امداد کی مفت سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیاکہ وہ محکمہ صحت کے تربیتی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے کہاکہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ماسک کا استعمال کرونا وائرس سے بچاوکا یقینی ولازمی حصہ نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے ویکٹرز کو کنٹرول کرنے کیلئے مضبوط میکنزم وضع کر دیاہے جس میں بیرون ممالک سے سفر کرنے والے افراد کو ایئر پورٹس پر ہی سکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہاعبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر آگاہی کیلئے تمام کیبل آپریٹرز او رسوشل میڈیاکے تعاون کے ذریعے آگاہی مہم کا بھی آغاز کر دیاگیاہے۔اس موقع پر ماہرین نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو یونین کونسل کی سطح پر عوام میں آگاہی کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.