چکوال، 5مارچ سے سے ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، ڈی پی او

منگل 3 مارچ 2020 17:03

چکوال، 5مارچ سے سے ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر ٹریفک رولز کی آگاہی مہم ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی و اصلاحی مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر میں بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او محمد بن اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 5 تاریخ سے ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکلوں کے حادثات کے دوران قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے،ہیلمٹ کا استعمال حادثہ کی صورت میں سر کی شدید چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے،ہمیں آپ کا تحفظ عزیز ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ کالے شیشے، فلیشر لائیٹس کی سختی سے ممانعت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :