ایران کے پاس مجوزہ حد سے پانچ گنا زیادہ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے، آئی اے ای اے

منگل 3 مارچ 2020 20:20

ایران کے پاس  مجوزہ حد سے پانچ گنا زیادہ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ..
ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ایٹمی توانائی کے بین الا قوامی ادارہ (آئی اے ای اے ) کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس مجوزہ حد سے پانچ گنا زیادہ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 19 فروری 2020 تک افزودہ یورینیم کی مقدار 1,510 کلوگرام تھی ، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے معاہدے کے تحت افزودہ یورینییم کی مقدار محدود کرکے 300 کلوگرام کرنے پر اتفاق رائے طے پایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :