
پاکستان کا افغانستان کے مسئلے پر اب پیچھے رہنا ہی بہتر ہے، ایاز وزیر
اب اگلا مرحلہ انٹرا افغان مذاکرات ہیں،دونوں ملکر آئندہ کیلئے افغانستان کا جو بھی نقشہ بناتے ہیں ہمیں وہ مان لینا چاہیے، مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ سابق سفیر ایاز وزیر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
منگل 3 مارچ 2020
21:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ان دونوں کے مذاکرات میں کہیں کوئی رکاوٹ آتی ہے اورافغان حکومت یا طالبان میں کوئی اگر ہماری بات سنتا ہے تو پاکستان کو ان کو کہہ دینا چاہیے کہ معاملہ خود حل کریں، اس معاہدے کو توڑیں مت بلکہ ملک میں امن لے کر آئیں۔
اس سے زیادہ ہمارا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کاکہنا ہے کہ پاکستان نے بڑا سپورٹ کیا ، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امن معاہدہ افغانستان کے مستقبل کیلئے اہم قدم ہے۔اس کے بعد ہم بین الافغان مذاکرات کی طرف جائیں گے، جس میں مستبقل کی حکومت بارے فیصلہ کریں گے۔امن معاہدہ امریکا اور افغانستان دونوں کی طرف سے ہے، دونوں نے امن پر اتفاق کیا ہے۔کامیابی یہ ہے کہ اس میں بیرونی مداخلت ختم ہو، ہم آزاد ملک ہوں، ہر چیز میں آزاد انہ فیصلے کریں، اس حوالے سے بھی اتفاق ہے کہ افغانستان مستقبل ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے انٹرامذاکرات شروع ہونے پہلے ہی پاکستان کی مخالفت شروع کردی ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبہ ننگرہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرطالبان اپنے جیلوں سے اپنے ساتھیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو پاکستان سے تعلق ختم کردیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی بغاوت کا جواز پیش نہیں کرسکتے ہیں، اگر طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کو دوسرے ممالک سے بات چیت کرنے کی شرط کے طور پر مقرر کیا ہے تو ہمارے پاس بھی شرائط ہیں۔ لہذا پاکستان کو چاہیے انٹراافغان مذاکرات میں دونوں فریقین سے دور رہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.