Live Updates

امریکی حکام نے کلیئرنس دے دی، پی آئی اے کی پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

امریکی شہر نیویارک کیلئے 19 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی براہ راست پرواز ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے رمضان کے ماہ میں اڑان بھرے گی

muhammad ali محمد علی منگل 3 مارچ 2020 23:27

امریکی حکام نے کلیئرنس دے دی، پی آئی اے کی پاکستان سے امریکا براہ راست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2020ء) امریکی حکام نے کلیئرنس دے دی، پی آئی اے کی پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، امریکی شہر نیویارک کیلئے 2 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے رمضان کے ماہ میں اڑان بھرے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے 19 سال تک پاکستان سے اپنے ملک کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کیے رکھی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکی حکام نے پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی 19 سال تک برقرار رہی جو اب ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستانی حکام گزشتہ 2 برسوں سے کوشش کر رہے تھے کہ امریکا کو پابندی کے خاتمے کیلئے راضی کیا جائے۔

(جاری ہے)

اب بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے اور پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بعد بالآخر امریکی حکام نے اجازت دے دی ہے کہ اب پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کیلئے کلیئرنس دے دی گئی تھی۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کی کلیئرنس ملنے کے بعد قومی ائیرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے رمضان المبارک کے ماہ میں یعنی مئی 2020 سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کو آغاز کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے امریکا کیلئے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں چلائے گی۔ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے اڑاز بھرے گی۔ بعد ازاں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا اور دوسرے شہروں سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے سے پی آئی اے کو اچھا خاصا مالی فائدہ ہوگا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات