جاپانی فرنیچر ساز نے گیمرز کے لیے سب سے بہترین گیمنگ بیڈ پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 مارچ 2020 23:52

جاپانی فرنیچر ساز نے   گیمرز کے لیے سب سے بہترین گیمنگ بیڈ پیش کر دیا
باؤہوٹی، ایک جاپانی ریٹیلر ہے، جو گیمرز کے لیے  فرنیچر ڈیزائن کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے  گیمرز کے لیے ایک گیمنگ بیڈ پیش کیا ہے۔ اس بیڈ میں میٹرس، اونچا  ہیڈ بورڈ، ایک ڈیسک ، سنیکس ہولڈر اور ایک لچکدار سمارٹ فون ہولڈر بھی ہے۔
عام طور پر گیمر گیمنگ کے دوران کھڑے رہتے ہیں یا ڈیسک پر بیٹھتے ہیں لیکنباؤہوٹی کے ڈیزائن کیے ہوئے  بیڈ کو دیکھ کر آپ کو کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر گیم کھیلنے کا طریقہ بالکل  فضول معلوم ہوگا۔

ظاہر ہے جب آپ لیٹ کر کھیل سکتے ہیں، کھانا کھا سکتے ہیں اور آرام کر سکتے ہیں تو گیم کھیلنے کا اس سے اچھا طریقہ کیا ہوگا۔اس بیڈ کے ساتھ موجود لچکدار سمارٹ فون ہولڈر سے آپ لیٹے ہوئے ٹیکسٹ میسج اور ویب سرفنگ بھی کر سکتے  ہیں۔اگر آپ پیٹھ کے درد کی وجہ سے گیم سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے تو یہ گیمنگ بیڈ آپ کےلیے بہترین ہے۔

(جاری ہے)

باؤہوٹی کا کہنا ہے کہ اگر صبح بستر سے جاگ کر گیمنگ ڈیسک کے پاس جانا آپ کو تکلیف دہ لگتا ہے تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

گیمنگ بیڈ میں آپ گیمنگ کھیلنے کے بعد سو بھی سکتے ہیں۔یہ بیڈ اُن لوگوں کے لیے کافی آرام دہ ثابت ہوگا جو اپنے تہہ خانے یا نیٹ کیفے میں گیم کھیلنے میں وقت گزارتے ہیں۔
باؤہوٹی اس بیڈ میں لگی چیزوں ، جیسے بیڈ، سنیکس ہولڈر اور گیمنگ کمبل، کو الگ الگ بھی فروخت کرتی ہے۔لیکن سب چیزوں کے ساتھ اس کی قیمت 1100 ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :