
پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تالاب میں ڈالی جانے والی خشک برف نے سالگرہ کی پارٹی کو المیے میں بدل دیا
امین اکبر
بدھ 4 مارچ 2020
23:55

اکاترینا ڈیڈنکو کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔ حال ہی میں اُن کی 29 ویں سالگرہ ایک المیے میں بدل گئی۔ ایسا اس وقت ہوا جب تالاب میں 25 کلوگرام خشک برف ڈالی گئی۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاترینا کے شوہر پانی میں خشک برف ڈال کر مہمانوں کے لیے دھواں نما ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے جبکہ کچھ افراد کاکہنا ہے کہ انہوں نے ایسا پانی کے گرم ہونے کے باعث کچھ مہمانوں کے تالاب سے باہر نکلنے کی وجہ سے کیا۔
(جاری ہے)
حادثے کی وجہ کچھ بھی رہی ہو خشک برف نے پانی سے مل کر کیمیائی تعامل کیا جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے گئے اور کئی کیمیائی طور پر جل گئے۔
جیسے ہی خشک برف تالاب میں ڈالی گئی، لوگ کھانسنے لگے اور کچھ حواس کھو بیٹھے۔دو افراد تو ماسکو پول کمپلیکس میں موقع پر ہی فوت ہوئے جبکہ آئی ٹی کے ماہر اکاترینا کے شوہر ویلنٹن ڈیڈنکو کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔
اکاترینا نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی انسٹاگرام پر اس حادثے کے بارے میں بتایا۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلاہے کہ یہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔
خشک برف اصل میں منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ ہوتی ہے۔اگر نکاس کے مناسب انتظام کے بغیر اسے چھوڑا جائے تو انسان اس کی زیادہ مقدار لے لیتے ہیں۔ انتہائی کیسز میں خون میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اہم اعضا کو آکسیجن نہیں ملتی۔
اکاترینا خود کوالیفائیڈ فارماسسٹ ہیں۔وہ انسٹاگرام پر گھریلوٹوٹکوں سے متعلق ویڈیو شیئر کرتی ہیں اور ایسی ترکیبیں بتاتی ہیں، جس سے صارفین فارسیوٹیکل پراڈکٹس خریدتے ہوئے پیسے بچا سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.