کسانوں کو زرعی آلات، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا،ارشد داد

جمعہ 6 مارچ 2020 16:41

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد سے آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد ظفر طاہر اور آل پاکستان کسان اتحاد کے سنیئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب اور ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ قصور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات راؤ محمد رضوان نے مظلوم کسانوں مزدوروں کے حقوق کے لیے خصوصی طور پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارشد داد نے کہا کہ بہت جلد اپنے مزودر کسانوں کو بہت سے سرپرائز دیں گے۔زرعی آلات، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا، تاکہ کسانوں کو کاشتکاری میں آسانی ہو۔