
سعودی عرب میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ میں بے حیائی کا ناقابل یقین واقعہ
سعودی لڑکا اور لڑکی دیگر افراد کی موجودگی میں بھی انتہائی حیا سوز حرکات کرتے رہے
محمد عرفان
جمعہ 6 مارچ 2020
16:54

(جاری ہے)
جس کے بعد سعودی عوام بھڑک اُٹھے اور سعودی اخلاقیات و مذہبی اقدار کی توہین کرنے والے سعودی لڑکا لڑکی کو گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔
سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے حیائی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی موجودگی میں بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کی جائیں۔ جو کچھ ہوا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ اگر اس بے حیائی کے مرتکب لڑکا لڑکی کو کڑی سزا نہ دی گئی تو مملکت میں مزید بے حیائی فروغ پا سکتی ہے۔ تاہم کچھ افراد نے اس ویڈیو کو پُرانی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اب کا نہیں بلکہ 2018ء کا ہے اور اس کے ذمہ دار لڑکا لڑکی کو سزا بھی سُنائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مکّہ مکرمہ میں چند مقامی لڑکیوں نے یورپی ناچ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ ایک ڈانسر نے ویڈیو میں خود کو بڑے فخر سے ’مکّہ کی لڑکی‘ بتایا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں عوام اور تارکین بہت مشتعل ہو گئے تھے اور اس لڑکی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ گورنر مکہ نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ گروپ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ایک ٹویٹر صارف محمد الغامدی کا کہنا تھا کہ ’ یہ کونسی مکہ کی لڑکی ہے جو خود کو اہل مکہ بتاتی ہے اس کا مکہ اور اہل مکہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اللہ تعالیٰ مکہ اور اس کی خواتین کو اس لڑکی کے شر سے محفوظ رکھے۔محمد المسمعی نے کہا کہ’اللہ تعالیٰ مکہ اور اہل مکہ کو فتنوں سے محفوظ رکھے‘۔اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار خاتون فوز العتیبی 29 جنوری کواپنی ایک انتہائی شرمناک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور ثقافتی مقام پر اپنے خاوند کے ساتھ سر عام بوس و کنار میں مصروف تھی اس موقع پر اس نے سفید رنگ کا ایسا فراک پہن رکھا ہے جس میں اُس کا جسم عریانی کی حدوں کو چھو رہا ہے۔ ابھی صارفین اس تصویر ِپر ہی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے کہ بے باک نظریات کی حامل فوز العتیبی نے اگلے روز یعنی 30 جنوری کو اپنی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو بھی پوسٹ کر ڈالی۔ اس ویڈیو میں بھی وہ اسی مشہور سیاحتی مقام پر موجودہے
جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر نے ایک ہفتے میں غزہ معاہدے کی امید ظاہر کردی
-
سعودی عرب عالمی سیاحتی آمدنی میں سرفہرست، عالمی درجہ بندی کا نیا ریکارڈ قائم
-
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی
-
شادی شدہ بیٹے کی گرل فرینڈ سے ملاقات روکنے کا انوکھا طریقہ، ماں نے طیارہ رکوا دیا
-
ٹرمپ پر حملہ ناکام کیوں ہوا ایک سال بعد رپورٹ جاری
-
ٹرمپ کے اقدامات سے مغربی ممالک میں نئی تجارتی جنگ چھڑسکتی ہے ،اٹلی نے خبردار کردیا
-
جنگ بندی کے بعد بھی غزہ پرحملے جاری رکھیں گئے ، نیتن یاہو کی وزیرخزانہ کو یقین دہانی
-
ہم نے غزہ معاہدہ قبول کیا مگر حماس نے مسترد کردیا،نیتن یاھو
-
ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک
-
دلائی لامہ کی جانشینی بھارت سے تعلقات میں کانٹا ہے: چین
-
بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.