پاکستان لائف سٹائل فرنیچر کے زیر اہتمام تین روزہ فرنیچر ایکسپو شروع ہو گئی

جمعہ 6 مارچ 2020 17:54

پاکستان لائف سٹائل فرنیچر کے زیر اہتمام تین روزہ فرنیچر ایکسپو شروع ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) : پاکستان لائف سٹائل فرنیچر کے زیر اہتمام ویسٹ کینال روڈ پر واقع کیولیم مارکی میں 6 سے 8 مارچ تک جدید فرنیچر کی نمائش جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی وزیر ،ہیڈ چیف منسٹرز انسپکشن محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ جدید فرنیچر کی نمائش کے انعقاد سے مقامی کاریگروں کو اپنے کام کو نہ صرف جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بیروز گار جوانوں کیلئے روز گار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اس تین روزہ فرنیچر ایکسپو میں پاکستان کی 50نامور اور معروف کمپنیوں نے دیدہ زیب اور پر کشش فرنیچر کے سٹالز لگائے ہیں۔نمائش کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں اپنے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے لوگوں کو مناسب قیمت پر ایک ہی جگہ سے خریداری کے مواقع میسر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :