خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں سالانہ فلاورشو اورشجرکاری مہم کاانعقاد

جمعہ 6 مارچ 2020 19:52

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت خواجہ فریدیونیورسٹی میں 25ہزار پودے لگا دیے گئے۔ خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں سالانہ فلاورشو اورشجرکاری مہم کاانعقاد۔یونیورسٹی کے ہارٹیکلچرڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقد ہونے والے پہلے سالانہ فلاورشواورچوتھی شجرکاری مہم میں طلباء وطالبات،فیکلٹی ممبران ودیگر ملازمین کی کثیرتعدادنے حصہ لیا۔

کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا بھرپورحصہ شامل کرتے ہوئے خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان نے ایک دن میں 25ہزار پودے لگائے گئے۔اس دن کی مناسبت سے آگاہی واک اورمختلف ڈیپارٹمنٹ کے مابین فلاورشوکے مقابلہ جات بھی کرائے گئے۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات نے اپنی تحقیقی صلاحیتوں سے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلے میں مزید خوبصورت رنگ بھردیا۔

جہاں ان کاجوش وخروش دیدنی تھا۔سبز رنگ میں ملبوس طلباء وطالبات نے اپنے کیمپس کوسرسبز وشاداب کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیا۔اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹراصغر ہاشمی نے شجرکاری مہم،فلاو شواورآگاہی واک کو انتہائی احسن اقدامات قراردیا۔ان کاکہناتھاکہ ماحول دوست کیمپس کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیمان طاہر کے وژن کے مطابق ہارٹیکلچرڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔فلاور شو کے مقابلے کے ونرزمیں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس مہم میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات نے اپنے اطمینان اورخوشی کااظہارکرتے ہوئے اس خواہش کابھی اظہارکیاکہ اس ایونٹ کو ہرسال منعقد کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :