میٹرک امتحانات،پاکٹ گائیڈز کی چھپائی اور خرید و فروخت پر پابندی

جمعہ 6 مارچ 2020 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) میٹرک امتحانات کے پیش پشاورشہر میں پاکٹ گائیڈز کی چھپائی اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے 20 دن کے لئے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں کے امتحانات 13 مارچ سے شروع ہورہے ہیں‘ امتحانی ہالوں کے احاطے میں 300 میٹر تک فوٹوکاپی مشین پر پابندی ہوگی اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور امتحانی ہال کے 200 میٹر کے فاصلے پر لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :