اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میڈیا پر صرف دین اسلام کی تبلیغ سے متعلق ہی کام کروں گا: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مارچ 2020 20:33

اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2020ء) اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میڈیا پر صرف دین اسلام کی تبلیغ سے متعلق ہی کام کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف نوجوان اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیروز خان نے اس بات کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا:


فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سے شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہیں گے۔

اب سے وہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کا کام کریں گے۔ تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے پیاروں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ فیروز خان نے کچھ روز قبل ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گے۔ اب اداکار نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔