نئی نسل سے ہی پاکستان کی ترقی وخوشحالی وابستہ ہے آج کی بہترین تعلیم وتربیت ہمارے روشن کل کی ضامن ہے ، کمانڈر مالاکنڈ ٹاسک فورس

جمعہ 6 مارچ 2020 22:38

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس بریگیڈئر عامر رشید اعوان نے اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کی دوروزہ سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نئی نسل سے ہی پاکستان کی ترقی وخوشحالی وابستہ ہے آج کی بہترین تعلیم وتربیت ہمارے روشن کل کی ضامن ہے امن و استحکام کیلئے فورسز اور عوام نے جو قر بانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں شہدا کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ہمیں پٹھان یا پنجابی بن کر نہیں بلکہ صر ف اور صرف پاکستانی کی حیثیت سو چنا ہو گا کیونکہ اسی میں ہی ہماری بقا ہے اس سے قبل انھوں نے چیئر مین ملاکنڈ بورڈ حنیف اللہ سابق ایم این اے سید بختیارمعانی اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلبا کے لگائے ہوئے مختلف سٹال دیکھے کمانڈر ٹاسک فورس نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ دشمن اب اندورنی طور پر ہماری نئی نسل پر حملہ آور ہے اور تعلیمی اداروں ویونیورسٹیوں میں ہمارے نوجوان میںنشے کی لعنت پھیلا رہا ہے انھوں نے کہاکہ ہم سب نے مل کر اپنے بیرونی واندورنی دشمن اور درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کر نا ہے انھوں نے کہاکہ ہمارا مستقبل انتہائی روشن ہے اور2040ء میں پاکستان دنیا کے ٹاپ ٹوئنٹی ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا اس سے قبل ڈائریکٹر امجد علی شاہ نے نمائش کے اغراض و مقاصد بیان کئے انھوں نے مہمان خصو صی سمیت چیئرمین بورڈ ڈی ای او سراج محمداے ڈی سی رحمت علی وزیر ڈائریکٹر پی ایس آر اے بشیر احمد صو بائی صدر پین سلیم خان اور بختیارمعانی کو یادگاری شیلڈز دیںمعزز مہمانوں نے طلبا میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :