تیونس میں نا معلوم شخص نے امریکی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا

دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ دھماکہ کرنے والا شخص جاںبحق ہو گیا

جمعہ 6 مارچ 2020 23:07

تیونس میں نا معلوم شخص نے امریکی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے ..
تیونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) تیونس میں موجود امریکی سفارت خانے کے قریب ایک شخص نے دھماکے میں خود کو اڑا لیا۔تفصیلات کے مطابق خودکش بمبارموٹرسائیکل پر اکیلا آیا جس کے بعد اس نے خود کو بم دھماکے میں اڑا لیا۔دھماکے میں بمبار کے علاوہ کسی کی موت نہیں ہوئی جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔خودکش بمباز کے بار ے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک عسکریت پسند تھا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے اطلاع دی گئی تھی کہ دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے اس طرف آمدورفت کرنے والے شخص احتیاط کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی تیونس کے سیکیورٹی اداروں کی دفاتر پر 2 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔

(جاری ہے)

کچھ ہی عرصے میں تیونس کے اداروں کے باہر یہ دوسرا حملہ ہے۔آج ہونے والے حملے کے فوراًً بعد سیکیورٹی اداروں نے سفارت خانے کے گر گھیراو کر کے مکمل علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا تا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ارد گرد موجود عمارت اور گاڑیوں کا مالی نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھی ابھی تک کسی قسم کو کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، بس اتنا کہا گیا تھا کہ لوگ اس علاقہ کی طرف آنے سے احتیاط کریں کیونکہ کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔