کے ایم سی سے فارغ لتحصیل طلبہ پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں جونیئر ہائوس جاب کی نشستوں کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں درخواستیں جمع کروائیں

ہفتہ 7 مارچ 2020 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) خیبر میڈیکل کالج سے 2019میں فارغ ہونے والے ایم بی بی ایس طالبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں موجود جونیئر ہائوس جاب کی نشستوں کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

درخواستیں بمعہ تصدیق شدہ دستاویزات10مارچ 2020تک ایسوسی ایٹ ڈین و چیئرمین پیڈز چلڈرن وارڈ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دفتر جمع کرا نی ہو گی۔

تعلیمی اسناد میںباترتیب میٹرک کی سند، ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر، قومی شناختی کارڈ،، 30روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرپر حلف نامہ،پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور پچھلے ادارے سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ شامل ہیں،انٹرویو 12مارچ 2020کوصبح 10:00بجے خیبر میڈیکل کالج کی آڈیٹوریم ہال میں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :