بحرین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا

عرب اسلامی ملک میں مزید 19 کیسز رپورٹ، کل کیسز کی تعداد 79 تک پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 مارچ 2020 23:42

بحرین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا
بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2020ء) بحرین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا، عرب اسلامی ملک میں مزید 19 کیسز رپورٹ، کل کیسز کی تعداد 79 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک کرونا وائرس نے خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ خلیجی اسلامی ملک بحرین میں کرونا وائرس کے مزید 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بحرین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ خلیجی ملک بن گیا ہے۔

مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بحرین میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد بحرین میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ بحرین کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی کرونا وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اب تک سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کل 7 جبکہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کل 45 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔