اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے کی ورکشاپ انٹر لیول اساتذہ کے حوالہ کرنے پر کالج اساتذہ کا اظہار تشویش

منگل 10 مارچ 2020 11:50

اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے کی ورکشاپ انٹر لیول اساتذہ کے حوالہ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی طرف سے ایبٹ آباد نمبر تین ہائی سکول میں ایم اے کی ورکشاپ کالج اساتذہ کی بجائے انٹر لیول کے اساتذہ کے حوالہ کرنے پر ہزارہ کے دیگر اضلاع میں ایسی ہی افسوسناک صورتحال پر کالج اساتذہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایم اے کی ورکشاپ کالج اساتذہ کے توسط سے کروا کر اس کا معیار یقینی بنانے اور کالج اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم اے لیول کے کورسز کی ورکشاپوں میں پہلے اوپن یونیورسٹی کے علاقائی ذمہ داران کی طرف سے کالج اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں تاہم گذشتہ کچھ عرصہ سے اس معیار کو یقینی نہیں بنایا جا رہا ہے جس سے کالج اساتذہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور انہوں نے اسے اس اقدام کو طلبہ کی حق تلفی سے بھی تعمیر کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے ایم اے کی ورکشاپس میں ہزارہ بھر میں مطلوبہ مضامین پڑھانے والے کالج اساتذہ میں مطلوبہ مضامین پڑھانے والے کالج اساتذہ کے تجربہ و قابلیت سے استفادہ کرنے اور کالج اساتذہ کی حق تلفی سے گریز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :