آزاد کشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی سیمینار

منگل 10 مارچ 2020 22:47

ْجہلم ویلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید خانن تھے۔ جبکہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر ،ڈائریکٹر کیمپس امتیازاعوان,ن ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل فرید خانن ایم ایس ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا خواجہ اظہر بشیر ، فوکل پرسن ڈاکٹر طاہر مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ صحت قراةالعین ودیگر نے شرکت کی۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید خانن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق اعوان نے شرکاء کو بتایا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے ذریعے بچائو ممکن ہے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے شرح اموات 2فیصد ہے اور وہ بھی اٴْن لوگوں میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن میں قوت مدافعت کم ہو، اس لیے ہمیں زیادہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ احتیاطی تدابیر میں سب سے پہلے ہاتھ دھونا شامل ہے۔ ہمیں اپنی عادت بنانی چاہیے کہ ہم باقائدگی کے ساتھ ہاتھ دھوئیں۔ فیس ماسک کا استعمال کریں اور رش میں جانے سے گریز کریں تاکہ آپ متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :