کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ متعا رف

اگر ہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، تحقیق

منگل 10 مارچ 2020 23:10

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ متعا رف
بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو صابن سے بار بار اور درست طریقے سے دھونا ضروری ہے۔بوسٹن کی سمنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس طریقے سے انفلوئنزا سمیت دیگر بیکٹریا اور وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کوئی شخص اپنے چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگائے اور نہ ہی کسی اور کو ا?پ کو چھونے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے اس لیے صرف ایک چیز باقی رہ جاتی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور وہ بھی صابن سے۔ڈاکٹر ایلزبتھ کا اپنی ریسرچ میں اس بات پر بھی اصرار تھا کہ پانی اور صابن طاقت ور جراثیم کش اشیائ ہیں جن کی مدد سے خطرناک وائرس کے نقصان سے بچا سکتا ہے لیکن عام آدمی ان باتوں سے ا?شنا نہیں اس لیے اس بات کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ایلزبتھ نے اپنی تحقیق میں یہ بھی باور کرایا کہ جہاں ا?پ صابن ہاتھ دھوتے ہوئے جسمانی طور پر صفائی حاصل کر رہے ہوتے ہیں وہیں چند نہ نظر آنے والے جراثیم کو صابن میں موجود کیمیکل توڑ دیتے ہیں اور یوں ہم جراثیم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار تک جا پہنچی ہے، ایران میں دو اراکین پارلیمنٹ سمیت 5 اعلیٰ سرکاری حکام بھی اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے اسی طرح اٹلی کے ا?رمی چیف بھی کورونا وائرس کے مریض بن گئے ہیں اور یہ سلسلہ تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔