
غوطہ خور نے زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
امین اکبر
منگل 10 مارچ 2020
23:49

ایک غوطہ خور نے کروشیا کے ایک تالاب میں زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کر کے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ 23 سالہ بورس میلوسک، سپلٹ ڈائیونگ کلب کے ممبر ہیں۔انہوں نے اتوار کو زیر آب چہل قدمی کا ریکارڈ توڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر الیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نےیہ ریکارڈ کاسل گومیلیکا ٹاؤن کے میرینا کاسیلا تالاب میں بنایا۔ اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے سطح آب پر آنے سے پہلے زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کی۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ 262 فٹ چہل قدمی کا تھا، جسے اپریل 2015 میں ترکی کے غوطہ خور سرٹن ایڈین نے بنایا تھا۔ بورس اس سے پہلے 2019 میں سائیبریا میں بائی-فن ڈائیونگ کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.