اسلامک سوسائٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام 2 روزہ کتب میلہ

جمعرات 12 مارچ 2020 11:39

اسلامک سوسائٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام 2 روزہ کتب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) اسلامک سوسائٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ کاافتتاح سابق وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر نو ر محمد نے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سٹڈی یونیورسٹی کیمپس پشاور شفیق الرحمن، رجسٹرار یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر خضر اعظم ، پروفیسر داکٹر نعیم خٹک ،اسلامک یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے صدر محمد جنید شفیع بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کتب میلہ میں 40 سے زائد ملکی اکیڈمیز ،پبلشرز اور کتاب فروشوں نے سٹالز لگا رکھے ہیں،طلبہ 10 سے 50 فیصد رعایتی قیمتوں پر کتب خرید سکیں گے۔ڈاکٹر نو ر محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتاب اور قلم سے بیزاری کے دور میں لوگوںکو کتاب سے جوڑنے کیلئے کتب میلے کا انعقاد قابل تحسین ہے ، انہوں نے منتظمین کومبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ کہ تمام بحرانوں کا واحد حل تعلیم اور کتاب سے دوستی ہے ۔ شفیق الرحمن نے کہا کتب دوستی ہی سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے ،صوبائی حکومت صوبے میں تمام لائبریوں کو فعال کرے اور حکومتی سرپرستی میں اس طرح کے کتب میلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :