ابھی نندن نے اپنی جان بچائی تھی لیکن ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے لوگوں کی جان بچائی

بھارتی میڈیا دونوں ونگ کمانڈرز کا موازنہ کر رہا ہے، لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیئے کہ ہمارا ونگ کمانڈر کسی مشن پر نہیں تھا، اس نے گرتے ہوئے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اپنے لوگوں کی جان بچائی ہے، مبشر لقمان

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 12 مارچ 2020 11:35

اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12مارچ2020ء) گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر گیا تھا۔ طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔ طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔ طیارہ کرنے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے خوب واویلہ کیا گیا جس کے بعد ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا ابھی نندن سے موازنہ کیا جا رہا تھا اور کہا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بھارتی اور پاکستانی ونگ کمانڈر میں فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں میں بہت واضح فرق ہے۔ بھارتی ونگ کمانڈر نے کسی اور کی پرواہ نہیں کی تھی اور صرف اپنی جان بچانے کی کوشش کی تھی اور وہ بھی ایسے وقت میں جب وہ مشن پر تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستانی ونگ کمانڈر نعمان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے لوگوں کی جان بچائی ہے اور اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ہے، اس لئے دونوں کا آپس میں کسی قسم کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان فضائیہ کا طیارہ ایف-16 گزشتہ روز 23 مارچ کی ریہرسل کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد پاکستانی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے تھے۔ عینی شاہدیں نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے ، پائیلٹ کبھی آسمان کی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔

پھر ایک دم سے طیارے نے زمین کا رخ کر لیا جس کے بعد محسوس ہو رہا تھا کہ شاید جنگی طیارہ ونگ کمانڈر کے کنڑول میں نہیں رہا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں ان دنوں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے فضائیہ کے جنگی جہاز پروازیں کر رہے ہیں۔ جس جگہ پر طیارہ گرا وہاں جنگلات تو موجود ہیں لیکن ساتھ ساتھ دو تین پکنک پوائنٹس بھی موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق معمول کے مطابق ایک جنگی جہاز سیکٹر ایف سیکس کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک ان کا رخ نیچے کی جانب ہو گیا۔ اسی موقع پر بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ونگ کمانڈر نے کسی اور کی پرواہ نہیں کی تھی اور صرف اپنی جان بچانے کی کوشش کی تھی اور وہ بھی ایسے وقت میں جب وہ مشن پر تھا۔ دوسری جانب پاکستانی ونگ کمانڈر نعمان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے لوگوں کی جان بچائی ہے اور اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ہے، اس لئے دونوں کا آپس میں کسی قسم کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔