حالات کنٹرول میں ہیں، صورتحال بدلی تو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں، سعید غنی

تمام اسکولوں کی چھٹیاں 15 مارچ سے ختم ہوجائیں گی اور 16 مارچ سے اسکولوں میں تدریس شروع ہو گی،وزیر تعلیم سندھ

جمعرات 12 مارچ 2020 19:33

حالات کنٹرول میں ہیں، صورتحال بدلی تو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں صورتحال بدلی تو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کر سکتے ہیں، 16مارچ سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کروناوائرس جب سے آیا ہے، تعلیمی ادارے بند کئے ہیں، 16مارچ سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے اور امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل ایجوکیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کیاتھا، اجلاس میں یہی تجویزآئی کے اسکولزدوبارہ کھلیں گے، متاثرین کرونا کا وائرس دوسرے ممالک سے لے کر آئے، ہمارے ترجمان نے کہا اسکریننگ شاید صحیح نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کرونا کے معاملے پر وفاق سے کسی لڑائی کیمتحمل نہیں ہوسکتے، اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں اور اسکول کھولے جاسکتے ہیں، سب سے آسان فیصلہ ہے اسکولز بند اور پی ایس ایل میچزنہ کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس امریکا، ایران اوراٹلی جیسی صورتحال نہیں، خدا نہ کرے اگر صورتحال بدلی تو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔گذشتہ روز وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا تھا کہ تمام اسکولوں کی چھٹیاں 15 مارچ سے ختم ہوجائیں گی اور 16 مارچ سے اسکولوں میں تدریس شروع ہو گی۔خیال رہے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہے، تمام متاثرہ افراد بیرون ملک کا سفر کر کے لوٹیں ہیں اور اب تک مہلک وائرس کا کسی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔