
زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں انٹرنیشنل ویمن ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
جمعرات 12 مارچ 2020 23:31
(جاری ہے)
ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمود رندھاوا نے کہا کہ ہماری عفت مآب خواتین بلاشبہ ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا نہ صرف لوہا منوایا بلکہ ہمیشہ ایسی مثالیں قائم کیں جو یقینی طور پر رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں لگ بھگ پچاس فیصد طالبات زیرتعلیم ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں خواتین کی تعدا د میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ ڈین کلیہ اُمور طلبہ ڈاکٹر اسلم مرزانے کہا کہ زراعت خصوصاً لائیوسٹاک سیکٹر میں خواتین کا کردار مردوں سے غیرمعمولی طو رپر زیادہ ہے جسے سراہا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور مسلم معاشرہ میں جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ شعبہ جات میں صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر نے والی تمام خواتین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو سوچنے سمجھنے اور کچھ اچھا کرنے کا اعتماد اور آگے بڑھنے کا پورا موقع دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج انسانیت کو کلائمیٹ چینج‘ مصنوعی ذہانت‘ پائیدار ترقیاتی اہداف اور تیزی سے کم ہوتے ہوئے قدرتی وسائل جیسے حالات کا سامنا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل قریب میں وہی نوجوان ترقی کی سیڑھی پر قدم رکھ پائیں گے جنہوں نے خود کو کسی نہ کسی ہنر سے مہمیزکر رکھا ہوگا۔سیمینار کے بعد پینل ڈسکشن میں شرکا ء نے خواتین کو مزید بااختیار بنانے اورقومی تعمیر میں ان کے کردار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو سراہے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.