ضروری مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں میںبجلی بندرہے گی، پیسکو

جمعہ 13 مارچ 2020 17:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی جمرود گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی14 مارچ صبح9بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حیات آباد 1،3،4،5،حیات آباد سرجیکل،نارتھ ویسٹ ہسپتال،آرایم ٹی 1،2 ،کڈنی سنٹر،آرایم آئی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگے۔پیسکو کے مطابق132کے وی پشا ور کینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21,14,15 مارچ صبح9بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی جیل ایکسپریس فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگے۔

132کے وی پشاور انڈسٹریل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21,18,16,14 مارچ صبح9بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی لنڈی ارباب 3,2,1, نیو کوہاٹ روڈ, اولڈ کوہاٹ روڈ, دورہ روڈ, شیخ محمدی, بھانہ ماڑی, پشتہ خرہ, باڑہ, انڈسٹریل,پی اے ایف ایکسپریس, وزیر باغ, سول کوارٹرز, نودیہہ پایاں, سنہری مسجد, اباسین, نیو دیہہ بہادر, اولڈ دیہہ بہادر, مرشدآباد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگے۔

(جاری ہے)

132کے وی سخی چشمہ پسکو کالونی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21,15,14 مارچ صبح9بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی شاہی باغ 1،ورسک 2, آئی سی ایف فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگی․ 132کے وی اے ایم سی ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی14،16 ،18 اور19 مارچ دوپہر 12.30بجے سے شام 6بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی جناح آباد،کامسیٹس،منڈیاں،جھنگی،بانڈہ پیر اور اے پی ایس فیڈرز کے صارفین متاثر ہوںگ۔