میئر کراچی وسیم اختر کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر فراہم کرنے کے لئے تمام ہسپتالوں میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 مارچ 2020 22:19

میئر کراچی وسیم اختر کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں کرونا وائرس سے نمٹنے، شہریوں کو اس سے بچا کے لئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر فراہم کرنے کے لئے بلدیہ عظمی کراچی کے تمام اسپتالوں اور طبی اداروں میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی ہے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اس وقت عالمی وباء کی صورت اختیار کر گیاہے لہذا اس سے بچا کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، میئر کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بے جا خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں اور وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،پر ہجوم مقامات اور اجتماعات میں شرکت کے لیے ماسک کا استعمال کریں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کر تے ہوئے اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور حفاظتی لوشن (سینیٹائزر)کا استعمال کریں اگر کسی شہری کے پاس کسی ایسے شخص کے بارے میں معلومات ہو کہ وہ اس کا شکار ہے تو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اس کی اطلاع فوری طورپر محکمہ صحت کے مراکز، اسپتالوں اور متعلقہ اداروں کو فراہم کریں تاکہ اسے علاج معالجہ اور انتہائی نگہداشت کے لئے بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جاسکے اور دیگر شہری اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر کے ایم سی کے اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے خصوصی ڈیسک قائم کردیئے ہیں جو 24 گھنٹے کام کریں گے ان خصوصی ڈیسک میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ضروری سامان کے ساتھ تعینات کردیا گیا ہے، قائم کئے گئے ان خصوصی ڈیسک سے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں سمیت دیگر افراد کو کرونا وائرس سے بچا کے لئے آگاہی سمیت احتیاطی تدابیر اور دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :