اے جے کے بینک ریاستی حکومت کی سرپرستی میں ترقی اور کامیابی کا سفر جاری رکھے گا، مطہر نیاز رانا

جمعہ 13 مارچ 2020 23:47

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر و چیئر مین بینک آف آزادجموں و کشمیرمطہر نیاز رانا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اے جے کے بینک ریاستی حکومت کی سرپرستی میں ترقی اور کامیابی کا سفر جاری رکھے گا۔وہ گزشتہ روز برار کوٹ میں بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی70 ویں برانچ کے افتتاح کے موقع پراظہار خیال کر رہے تھے۔

برار کوٹ برانچ کے افتتاح کے موقع پر ریاست اور بینک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بینک کی 70 شاخوں میں سے 50 برانچیں اپنے صارفین کو آن لائن بینکنگ کی خدمات فراہم کررہی ہیں۔مہمان خصوصی نے افتتاحی تقریب میں موجودبینک افسران اور ایگزیکٹوز کو بتایا کہ اس بینک کو کامیاب بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ اپنے فنڈ ز بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں رکھیں۔

عوامی تعاون اور عملے کی محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ بینک کی تیز رفتارترقی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری خدمات کی فراہمی اور کارکردگی میںبہتری ادارے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ نصدر / سی ای او خاور سعید نے معزز مہمان خصوصی کو بینک کی بہتری کے لئے حال ہی میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومتی اور عوامی تعاون سے صارفین کی بینکاری خدمات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :