ملک بھر کے سینما گھروں، شادی ہالوں، اجتماعات اور سرکاری تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی

پورے ملک میں تمام سینا گھر اور شادی ہال بند رہیں گے، کسی بھی قسم کا کوئی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی: مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 13 مارچ 2020 22:17

ملک بھر کے سینما گھروں، شادی ہالوں، اجتماعات اور سرکاری تقریبات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2020ء) ملک بھر کے تمام سینما گھروں، شادی ہالوں، اجتماعات اور سرکاری تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام سینا گھر اور شادی ہال بند رہیں گے، کسی بھی قسم کا کوئی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل وبہ پنجاب میں تمام شادی ہالوں، اجتماعات، سرکاری تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیز، صوبہ بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی اگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے، تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات، جشن بہاراں اور دوسرے میلے، تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم اب یہ پابندی ملک بھر میں عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں - جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے کینسل کردیئے گئے ہیں - تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں - تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے- تین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو کہ مزید اقدامات کرے گی، وزارتِ صحت اس کمیٹی کو کوارڈینیٹ کرے گی۔ اس حوالے سے سب سے پہلے اقدام کے طور پر ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :