خود اعتمادی بڑھانے کے لیے کینیڈین شخص نے پورے جسم کو نیلے رنگ میں رنگ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 مارچ 2020 23:47

خود اعتمادی بڑھانے کے لیے  کینیڈین شخص نے پورے جسم  کو نیلے رنگ میں رنگ ..

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے  اپنے پورے جسم بشمول چہرے، ہاتھ اور ٹانگوں، کے خود کو نیلے رنگ میں رنگ لیا ہے۔نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی کے بعد اپنی زندگی کو زیادہ بھرپور طریقے سے گزار رہے  ہیں۔

اسکاربرو، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے   سابق فورک لفٹر ڈرائیور ڈونی سنیڈر نے تین سال پہلے اپنے جسم کو نیلا کرنا شروع کیا۔ اب وہ تقریباً مکمل طور پر سمرف کی طرح کے رنگ میں رنگ چکے ہیں۔

تین سال پہلے انہوں نے اپنی بہن سے کہا تھا کہ وہ اُن کی ٹانگ اور پاؤں کے کچھ حصے کو روشن نیلے رنگ میں رنگ دیں۔ اس تجربے کے اُن پر کافی اچھے نفسیاتی اثرات پڑے اور انہوں نے اپنے جسم کو رنگناجاری رکھا۔ ڈونی کا دعویٰ ہے کہ نیلے رنگ میں رنگنے سے پہلے اُن میں خود اعتمادی کی بہت کمی تھی۔

(جاری ہے)

نیلے رنگ میں رنگنے کے بعد اُن کی خود اعتمادی میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔

26 سالہ ڈونی نے اعتراف کیا کہ جسم پر نیلے ٹیٹو بنوانے کے بعد انہیں ملازمت  ڈھونڈنے میں بہت مشکل پیش آئی۔ اُ ن  کا کہنا ہے کہ آج کل وہ زیورات فروخت کرتے ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے ایڈونچر سے متعلق تجربات شیئر کرتے ہیں۔وہ ایک خراب بس میں رہتے ہیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت  پُر امیدہیں۔ ڈونی کا کہنا ہے کہ اپنی نیلی جلد کے باعث انہیں ملے جلے رد عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے  لوگ انہیں سراہتے ہیں ت کچھ عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔کچھ لوگ تو    ہاتھوں سے اُن کی جلد رگڑتے ہیں۔اجنبی اُن سے پوچھتے ہیں کہ کیا اُن کے پورے جسم پر ہی نیلا رنگ ہیں؟ ڈونی نے بتایا کہ  وہ منفی تبصروں کو نظر اندازکرتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :