اسلام آباد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ،تعداد 29 ہوگئی

امریکہ سے اسلام آباد آنیوالی خاتون میں کروناوائرس کی تصدیق ،پمز ہسپتال داخل، حالت تشویشناک

ہفتہ 14 مارچ 2020 20:59

اسلام آباد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ،تعداد 29 ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، ملک میں اس خطرناک مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 28 ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ سے اسلام آباد آنیوالی خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاتون کو پمز سپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

مریضہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔وزارت صحت و ریگولیشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز سندھ میں ہیں، بلوچستان میں 6 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔

(جاری ہے)

زیادہ تر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تاحال کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔ ھ*کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔